جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے مک مکا کرلیا ہے، سعدرفیق کا انکشاف

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی باری جلد لینے کےلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔ عمران خان نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مک مکا کرلیا ہے ۔ دونوں ایک ساتھ ہیں ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان اپنی باری لینے کےلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں انہوںنے کہاکہ دھرنوں کا ڈرامہ رچایا گیا سیاست کی پوری دنیا میں جنگ ہنسائی ہوئی سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ گئے اگر کسی کو مک مکا دیکھنا ہے تو دیکھ لے کہ عمران خان اور پیپلز پارٹی آج کس طرح ایک ساتھ ہیں سعد رفیق نے کہا کہ اعتزازاحسن اور عمران خان شیروشکر ہورہے ہیں عمران خان نے اقتدار کےلئے ہر قسم کا راستہ اختیار کیا بڑی جدوجہد کے بعد جمہوریت آئی ہے عمران خان چاہتے ہیں کہ صبح سورچ چڑھے اور سارے فوت ہو جائیں۔سعد رفیق نے کہ اکہ این اے 125 کے سات حلقوں میں بے ضابطگی پائی گئی جس پر دوبارہ انتخاب ہوگا،،دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جائیں گے۔ اس موقع پر (ن )لیگ کی انوشہ رحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی منظم دھاندلی کے ثبوت نہیں دے سکی ، صوبائی الیکشن کمشنر نے واضح بتایا ہے کہ اضافی افراد بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور بائنڈنگ کے لیے جارہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…