ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ملازمت کے مشکل تقاضوں کے پیش نظر امریکی نیوی میں شادی ناممکن ہونے لگی،سروے

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی نیول حکام نے کہاہے کہ ملازمت کے مْشکل اور سخت تقاضوں کے پیش نظر نیوی سے وابستہ افراد کے لیے شادی بیاہ جیسے سماجی امور کو ساتھ چلانا مشکل ہو رہا ہے۔ وہ وقت زیادہ دورنہیں رہا جب نیوی میں ملازمت کرنے کے لیے کسی بھی اہلکارکے لیے شادی ناممکن ہوجائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سروے رپورٹ میں بتایاگیاکہ نیوی میں کام کرنے والے مردوں کی

ایک بڑی تعداد یہ یقین کررہی ہے کہ فوجی سروس کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے شادی ان کے لیے محال ہوچکی ہے۔فوجیوں کی سروسز سے وطن واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی بھرمار ہے جن میں لاکھوں امریکی اپنی رومانوی اور خاندانی زندگی پر بات کرتے ہیں مگر نیوی میں دوسرے ملکوں میں خدمات انجام دینیوالوں کے لیے وقت بہت کم ہوتا ہے۔حیران کن امریہ ہے کہ نیوی میں کام کرنے والوں کے معاشقے اور ان کی محبتیں ادھوری رہتی ہیں، مگرانہیں معروف موسیقار فران سیں ٹارا کے گیت ’محبت اور زندگی ٹانگے اور گھوڑے کی مانند ہیں جو ایک ساتھ حرکت کرتے ہیں‘۔ رائے عامہ کے جائزے کے مطابق ذاتی فیصلوں اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے درمیان نیوی کے لوگوں کو فیصلہ کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ اس سروے میں کم سے کم 13000 امریکی نیول اہلکاروں کی رائے لی گئی۔سروے میں شامل اہلکاروں میں سے بیشتر نے ایک طرف شادی بیاہ اور خاندان بسانے کے لیے پرکشش تجاویز پیش کی جاتی ہیں مگر دوسری طرف ان کے سروس کے تقاضے اتنے مشکل اور منفرد ہیں کہ فوج کے کلچر کے پیش نظر خاندان بنانے یا بسانے کی بات مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔سروے میں شامل 45 فی صد غیر شادی شدہ مردوں اور52 فی صد خواتین نے کہا کہ نیوی میں جس طرح انہیں زندگی گذارنا پڑتی ہے تو وہ اپنی سروس جاری رکھتے ہوئے شادی کے بارے میں بہت کم غور کر پاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…