اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کا الیکشن جیت جانا متوقع تھا لیکن وہ پھنس چکے ہیں کیونکہ انہیں کمزور حکومت ملے گی جو قانون سازی نہیں کر پائے گی جبکہ نواز شریف کی پمز ہسپتال منتقلی بھی ڈیل کا نتیجہ لگتی ہے وہ بین الاقوامی اسٹبلیشمنٹ کی گارنٹی پر ہی واپس آئے تھے اور وہ کاروباری ہونے کے ناطے کبھی گھاٹے کا سودا نہیں کرتے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے
پیپلزپارٹی کے سینےئر رہنما اعتزازاحسن نے کہا کہ انتخابات میں عمرا ن خان کی جماعت کی فتح متوقع تھی لیکن کم نشستوں والی ادھوری فتح کے نتیجے میں عمران خان پھنس چکے ہیں کیونکہ وہ حکومت میں تو آرہے ہیں لیکن اقتدار اور طاقت ان کے پاس نہیں ہو گی سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے کے باعث وہ کسی قسم کی قانون سازی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور انہیں اپنے اتحادیوں کے مطالبات سے بھی خاصی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ ے گا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن ہماری جماعت کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ ان کا کیس بہت کمزور ہے اس کے باوجود پاکستان واپس آنے کا خطرہ مول لیا۔ وہ ایک بزنس مین کبھی خسارے کا سودا نہیں کرتے اور وہ انٹرنیشنل اسٹبلیشمنٹ کے ساتھڈیل کر کے ہی آئے ہوں گے اور ضرورت ان کو کچھ دے کر آئے ہوں گے وہ اس سے قبل بھی معاہدہ کر کے ملک سے باہر چلے گئے تھے اور ان کی حالیہ پمز ہسپتال منتقلی بھی ڈیل کا نتیجہ ہی لگتا ہے کیونک نواز شریف میں جیل کاٹنے کی ہمت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہ اہے کہ جب مفاد ہوتا ہے تو وہ پاؤؓں پکڑتے ہیں اور جیسے ہی مفاد ختم ہوتا ہے تو ہو گریبان پکڑتے ہیں۔