اسلام آباد(یوپی آئی) انتخابات 2018ء میں شفافیت برقرار رکھنے اور فارم45کا تنازعہ حل کرنے لئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے 83ہزار سے زائد فارم 45عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، سیاسی جماعتوں نے فارم45نہ ملنے کی شکایت کی تھی جس کے جواب میں الیکشن کمیشن آئندہ 3سے4روز میں فارم45اپنی ویب سائٹ پر ڈال دے گا، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2018ء میں مختلف سیاسی جماعتوں کی شکایات کےازالے کے طور پر ملک بھر
سے83ہزار سے زائد فارم45عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سے ملک بھر سے فارم45کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، اور پاکستان بھر سے83ہزار سے زائد فارم45آئندہ 3سے4روز مین الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے جائیں گے، واضح رہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے فارم45نہ ملنے کی شکایات کی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انتہائی اہم فیصلہ کیا تاکہ انتخابات کی شفافیت پر انگلی نہ اٹھائی جا سکے۔