اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کے عمل کا جلد آغاز کریں گے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس پنجاب میں سب سے زیادہ سیٹیں ہیں، اب تحریک انصاف کی پنجاب میں 131 نشستیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار سید سیرالحسن جو پی پی 46 سے کامیاب ہوئے ہیں وہ بھی تحریک انصاف میں
شامل ہو گئے ہیں اس کے علاوہ پی پی 7 سے کامیاب امیدوار راجہ صغیر بھی تحریک انصاف کا حصہ بن گئے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب سے مزید آزاد امیدوار آج تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس طرح اب پنجاب میں تحریک انصاف سب سے زیادہ سیٹوں کی حامل جماعت بن گئی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی 131 نشستیں ہو چکی ہیں۔