پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں نمبر گیم پوری۔۔۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کب کریں گے؟ نعیم الحق نے بتا دیا

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ تعداد موجود ہے،پی ٹی آئی کے کسی بھی اجلاس میں گورنر سندھ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،پنجاب کا وزیراعلی تحریک انصاف سے ہوگا، انتخابات میں شکست کھانے والے منفی سیاست کررہے ہیں، اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے ایک مرتبہ پھر

اس بات کو دہرایا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کا حق رکھتی ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا اور صوبہ پنجاب کے وزرا اعلی کے ناموں کے لیے مشاورت کی جارہی ہے اور جلد ہی ان کا اعلان کردیا جائے گا جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ قومی اسمبلی کے بعد صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بھی طلب کرلیے جائیں گے۔گورنر سندھ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے کسی بھی اجلاس میں گورنر سندھ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی چاروں صوبوں کے گورنرز کے حوالے سے مکمل مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔چوہدری پرویز الہی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں مسلم لیگ (ق)کی قیات کے عمران خان یا کسی اور رہنما سے ملاقات کی معلومات نہیں ہیں لیکن جیسے ہی انہیں کچھ معلوم ہوگا تو میڈیا کو آگاہ کردیں گے۔نعیم الحق نے کہا کہ پنجاب کا وزیراعلی تحریک انصاف سے ہوگا، انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات میں شکست کھانے والے منفی سیاست کررہے ہیں۔

انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ کا نام لے کر کہا کہ مولانا فضل الرحمن بڑی پارٹیوں کی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور شکست تسلیم کریں۔پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی نے عمران خان کو فون کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کو وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد افغانستان کے دورے کی دعوت دی۔نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دورہ افغانستان پر اتفاق کیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…