جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نئی حکومت کتنے سال تک چلے گی، حکومت مختلف پارٹیوں سے بلیک میل ہوتی رہے گی، اہم پیشنگوئیاں سامنے آ گئیں

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے عمران خان کی نئی بننے والی حکومت کے متعلق اہم پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشکل سے 2سے ڈھائی سال پورے کر پائے گی، آنے والی حکومت مختلف پارٹیوں سے بلیک میل ہوتی رہے گی بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات ہوسکتے ہیں،جی ڈی اے اور ایم کیو ایم والوں کا حشر خراب دیکھ رہا ہوں۔منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ان کی حکومت کے خلاف اس بار دھرنے اور اپوزیشن اسٹرانگ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں

مذاکرات ہوسکتے ہیں، جبکہ آنے والی حکومت مختلف پارٹیوں سے بلیک میل ہوتی رہے گی۔جی ڈی اے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ غنڈہ گردی الائنس ہے، اس سے سندھ کے عوام نے بدلہ لیا ہے،جبکہ ایم کیو ایم کراچی سے ٹھپے لگا کر جیتتی تھی اس بار ٹھپے نہیں لگنے سے ہار گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم والوں کا حشر خراب دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس بار ملک سے اداروں نے ٹھپہ کلچر کا خاتمہ کروایا ہے، مگر آر اوز نے امیدواروں کے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں امیدواروں کے ووٹ کم دکھائے گئے۔منظور وسان نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا اور قیادت ہی اسے فائنل کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…