پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

جو شخص نوازشریف کی 34سالہ رفاقت چھوڑسکتاہے وہ کسی کا نہیں ہو سکتا،چوہدری نثار کی ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں، دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماغلام سرور خان نے کہا کہ چودھری نثار کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں،عمران خان سمجھ گئے ہیں جو نوازشریف کی 34سالہ رفاقت چھوڑسکتاہے وہ کسی کا نہیں ہو سکتا، وزارت کی نہیں چودھری نثار کو ہرانے کی خواہش تھی اور میں نے اپنے مخالف کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کردی ہے،تحریک انصاف اپنے منشور پر عمل درآمد کر کے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا اور مبارکباد دینے والے ووٹرز اور سپورٹرز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان249ملک تیمور مسعود249 مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین وائس چیئرمینوں 249 کونسلروں اور علاقے کے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جو انہیں ان کی تاریخی کامیابی پر مبارک باد دینے آئے تھے ۔غلام سرور خان نے کہا کہ وزارت کی خواہش نہیں چودھری نثار کو ہرانے کی خواہش تھی،چودھری نثار کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم کر دی ہے،پچھلے ایک سال سے چودھری نثار ایک کھیل کھیل رہے تھے،چودھری نثار کو 5 بار صوبائی اور3 بار قومی اسمبلی کی نشست پر ہرایا،کونسی سیٹ چھوڑنی ہے اس کا فیصلہ عمران خان کوکرنا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب حقیقی تبدیلی آئی ہے انشااللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی تمام مسائل حل کر دیں گیملک سے کرپشن کا خاتمہ کر دیا جائے گا ،پاکستان کے قرضے ختم کئے جائیں گے ،خیبر پختونخواہ کی عوام نے تحریک انصاف پر دوبارہ اعتماد کرکے ثابت کر دیا کہ پی ٹی آئی ملک میں حقیقی جمہوری پارٹی ہے۔ نو منتخب ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے اس موقع پر کہا کہ اس سے قبل جس طرح ذاتی حرص و حوس میں قومی خزانے کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا اور ملکی معیشت کو تباہ و برباد کیا گیااس کے ازالے کے لئے پاکستان تحریک انصاف اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائے گی ۔

انہو ں نے کہا کہ عمران خان کے وکٹری خطاب کو جو پذیرائی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مل رہی ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ روائتی سیاستدانوں اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سوچ اور طرز سیاست میں کتنا فرق ہے ۔ انہو ں نے اس موقع پر اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے جسطرح پاکستان تحریک انصاف کے منشورسے متاثر ہو کر ہمیں ایک تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے وہ جذبہ قابل تحسین ہے ۔ غلام سرورخان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنی پوری توانائی اور وسائل بروئے کار لائے گی اور آپ لوگوں کو آنے والے وقت میں ہماری اور روایتی سیاست میں واضع فرق نظر آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے ترقی اور خوشحالی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔انہو ں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت جلد پورے علاقے کا دورہ کیا جائے گا اور عوام کا شکریہ ادا کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…