جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دھرنے کا مقصد کیاتھا،جاویدہاشمی نے اندر کی باتیں بتادیں

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقصد وزیراعظم نواز شریف کو ڈرانا نہیں ¾ آرمی چیف جنرل راحیل کو حکومت کےخلاف اکسانا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہاکہ دھرنے کے ماسٹر مائنڈ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ذریعے اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتے تھے۔انہوںنے کہاکہ دھرنے کے پیچھے فوج کے کچھ کمانڈرز اور اس وقت کے آئی ایس آئی سربراہ جنرل ظہیر الاسلام تھے جن کی پشت پر اصل ہاتھ احمد شجاع پاشا کا تھاانہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے بڑی ہمت سے فیصلہ کرکے جمہوریت کی کشتی ڈوبنے سے بچائی ورنہ ایسا پہلے بھی ہوتا آیا ہے اور اب بھی ہوجاتا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ دھرنے کے دوران جب آگے بڑھنے اور قبضے کی بات ہوئی تو انہوں نے فوراً پریس کانفرنس کردی جس کے بعد پہلی بار ان کے پاس سابق آئی ایس آئی چیف جنرل پاشا کا فون آیا۔انہوں نے بتایا کہ پاشا نے انہیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ نواز شریف ، خواجہ آصف اور چوہدری نثار سے نمٹ لیں گے۔گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینئر پارٹی لیڈر شاہ محمود قریشی نے اپنے اراکین اسمبلی سے کئی بار خود کہا کہ پنجاب میں منظم دھاندلی نہیں ہوئی عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے ثبوت اکھٹے نہیں کیے گئے نہ ہی ایسے ثبوت تحریک انصاف کے پاس ہیں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…