جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

جماعت اسلامی کو ایم ایم اے میں شامل ہونا مہنگا پڑ گیا،مولانافضل الرحمان سب کچھ لے اُڑے،ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں جماعت کے کتنے امیدوار کامیاب ہوئے؟افسوسناک انکشافات

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) متحدہ مجلس عمل کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود قومی اسمبلی میں ملک بھر سے قومی اسمبلی کی 12، بلوچستان 9صوبہ خیبر پختون خوا سے 9،سندھ سے ایک اور پنجاب سے ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ،ایم ایم اے کے تمام قائدین سیاسی دوڑ سے باہر ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی پوری قیادت الیکشن 2018میں عوام سے پذیرائی حاصل نہ کر سکی ۔

گو قیادت کی جانب سے دھاندلی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں لیکن ایم ایم اے میں شامل دوسری بڑی جماعت جماعت اسلامی کی قیادت کی جانب سے تحریک انصاف کو مبارک باد کے پیغامات اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ جماعت اسلامی احتجاجی سیاست کے موڈ میں نہیں ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت نے حالیہ الیکشن میں اپنی اس تعداد سے بھی ہاتھ دھو لیئے ہیں جو اسے گذشتہ الیکشن میں دستیاب تھے ۔ الیکشن 2018میں جماعت اسلامی کے صرف ایک رکن قومی مولانا عبدالکبر چترالی اسمبلی منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ باقی تمام ممبران کا تعلق جمیعت علامئے اسلام سے ہے جبکہ صوبہ بلوچستان سے جماعت کوئی سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی وہاں سے 9اراکین اسمبلی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے بتایا جا رہاہے۔ صوبہ خیبر پختون خواکی دس نشستوں میں بڑی تعداد کا تعلق جے یو آئی سے ہے جبکہ صوبہ سندھ سے واحد رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔ متحدہ مجلس عمل کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود قومی اسمبلی میں ملک بھر سے قومی اسمبلی کی 12، بلوچستان 9صوبہ خیبر پختون خوا سے 9،سندھ سے ایک اور پنجاب سے ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ،ایم ایم اے کے تمام قائدین سیاسی دوڑ سے باہر ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی پوری قیادت الیکشن 2018میں عوام سے پذیرائی حاصل نہ کر سکی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…