اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جمشید دستی کو بڑا جھٹکا، ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر پی پی 270 میں جیتی ہوئی بازی صرف کتنے ووٹوں سے ہار میں بدل گئی ایسی خبر کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرگڑھ(نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 270 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد عوامی راج پارٹی کے امیدوار کو شکست ہوگئی جب کہ آزاد امیدار عبدالحئی کو 17 ووٹوں سے کامیاب قرار دے دیا گیا،ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبدالحئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے نتیجے میں مظفر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 270 سے جمشید دستی کی عوامی راج پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

حلقے سے شکست کھانے والے آزاد امیدوار عبدالحئی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس میں انہیں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار عبدالحئی دستی 17 ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں اور ان کے 17 ہزار 717 ووٹ نکلے ہیں جب کہ اجمل چانڈیہ کے 17 ہزار 700 ووٹ ہیں۔ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبدالحئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔جب کہ عوامی راج پارٹی کے اجمل چانڈیہ نیدھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ گنتی میں ہمارا نمائندہ شامل نہیں تھا

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…