منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں سیاسی انتقام نہیں چھوڑ سکتے ‘ حکومت سنبھالنے کے بعدوہ ہمارے ساتھ کیا کرینگے؟ سعد رفیق کو نیا خوف لاحق،سنگین پیش گوئی کردی

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پراعتمادنہیں کرسکتے کیونکہ عمران خان حکومت میں نہیں رہے نا ہی انہیں کئی چیزوں کا ادراک نہیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ کر تحریک انصاف کی طرح سڑکوں پر نکل کر گالیاں نہیں دیں گے،کسی کوہارس ٹریڈنگ کی اجازت نہیں دیں گے‘ (ن)لیگ اوردیگر تمام سیاسی جماعتوں نے نتائج کومستردکردیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ انتخابات آزادانہ ماحول میں نہیں ہوئے‘

این اے 131میں عمران خان نے ووٹ خریدے،حلقہ بندیاں متنازع تھیں، حلقہ بندی لاڈلے کی سہولت کیلئے کی گئی۔ لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحر یک انصاف نے میرے حلقے میں پانی کی طرح پیسہ بہایا،ہمارے حلقوں میں پولنگ ایجنٹس کو باہر بٹھایا گیا تا کہ الیکشن کا نتیجہ تبدیل کیا جا سکے ہم بہت جلد الیکشن کمیشن کو ثبوت فراہم کریں گے،انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل آزادانہ ماحول میں نہیں ہوا، این اے 131میں عمران خان نے ووٹ خریدے،حلقہ بندیاں متنازع تھیں، حلقہ بندی لاڈلے کی سہولت کیلئے کی گئی ہے،اس لئے میں نے این اے 131 کے نتائج چیلنج کردئیے ہیں، سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان پراعتمادنہیں کرسکتے کیونکہ عمران خان حکومت میں نہیں رہے نا ہی انہیں کئی چیزوں کا ادراک نہیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ کر تحریک انصاف کی طرح سڑکوں پر نکل کر گالیاں نہیں دیں گے،کسی کوہارس ٹریڈنگ کی اجازت نہیں دیں گے،عمران خان کی پریس کانفرنس میں سیاسی انتقام نہ لینے والی بات پریقین نہیں کرتے کیوں کہ وہ چاہے اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں سیاسی انتقام نہیں چھوڑ سکتے ۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پراعتمادنہیں کرسکتے کیونکہ عمران خان حکومت میں نہیں رہے نا ہی انہیں کئی چیزوں کا ادراک نہیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ کر تحریک انصاف کی طرح سڑکوں پر نکل کر گالیاں نہیں دیں گے،کسی کوہارس ٹریڈنگ کی اجازت نہیں دیں گے‘ (ن)لیگ اوردیگر تمام سیاسی جماعتوں نے نتائج کومستردکردیا ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…