اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں خواتین کے ووٹ 10 فیصد سے کم ہونے کے باعث نتائج معطل کرنے کا فیصلہ ،ان دو حلقوں میں کس بڑی سیاسی جماعت کے امیدوارکامیاب ہوئے؟تفصیلات منظر عام پر

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں خواتین کے ووٹ 10فیصد سے کم ہونے کے باعث مذکورہ حلقوں کے نتائج معطل ہونے کے امکانات ہیں۔ 2018ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 2حلقوں این اے 10شانگلہ اور این اے 48 شمالی وزیرستان میں خواتین کے ووٹ کم ہونے کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نتیجہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حتمی نتائج آنے پر نتائج معطلی والے ایسے مزید حلقوں کی نشاندہی بھی متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ این اے 10اور این اے 48میں خواتین کے درکار 10فیصد ووٹ پول نہیں ہوئے، خواتین کے 10فیصد سے کم ووٹ والے حلقے کا نتیجہ معطل ہوگا، انتخابی حلقے کے متعلقہ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی جب کہ ایسے حلقوں کی مکمل رپورٹ آنے پر نتیجہ معطلی کا اعلان ہوگا۔واضح رہے قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں الیکشن معطل ہونے کا امکان ہے ان سے (ن) لیگ کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…