جمعہ‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2026 

ملک میں بظاہر ملائکہ کی حکومت آرہی ہے ،جس کسی نے کار خیر میں حصہ ڈالا ہے وہ بھگتیں گے ‘ سعد رفیق نے دھمکی دیدی،دھماکہ خیز اعلان

datetime 27  جولائی  2018 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں بظاہر ملائکہ کی حکومت آرہی ہے اور جس کسی نے اس کار خیر میں حصہ ڈالا ہے وہ بھگتیں گے ،پنجاب میں ہمارے پاس اکثریت ہے ہمارے مینڈیٹ کے راستے میں رکاوٹ نہ ڈلی جائے ،ہم خریدو فروخت اورہارس ٹریڈنگ کی اجازت نہیں دیں گے ،پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا فیصلہ پارٹی کرے گی اور اگر وزیر اعلیٰ شریف خاندان سے ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں،

دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے اگر انصاف نہ ملا تو الیکشن ٹریبونل میں جائیں گے ،عمران خان کے ڈرامے نہیں چلیں گے اب کام کر کے دکھائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ سلمان رفیق ،یاسین سوہل اور میاں نصیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں 25جولائی کوعام انتخابات کا مرحلہ گزر بھی گیا ہے لیکن نتائج ابھی تک آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتوں نے انتخابات کے نتائج کو مسترد اور ان پر عدم اعتماد کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو رسوا کرنے کا طریقہ نیا نہیں ہے ۔ ہمار خلاف دھرنے ، سازشیں ،فیصلے کئے گئے ، تضحیک اور تذلیل کا کوئی موقع جانے نہیں دیا گیا ۔ فرشتوں کی حکومت قائم ہو رہی ہے بظاہر ملائکہ کی حکومت آرہی ہے ۔ جس کسی نے بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالا ہے وہ نوٹ کر لیں وہ بھگتیں گے ۔ خاص طو رپر این اے 131کا حلقہ لاڈلے کیلئے تیار کیا گیا ، ایاز صادق کا حلقہ ہی اڑا کر رکھ دیا گیا ، ہم نے تین یونین کونسلیں میں بے پناہ کام کیا لیکن انہیں میر ے حلقے سے نکال دیا گیا ۔ میرے ذیلی حلقوں کے دونوں امیدوار جیت گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا کہا کہ الیکشن کمیشن آنکھیں کھولے یہاں پیسہ پانی کی طرح بہایا جارہا ہے لیکن احتساب کے کسی ادارے نے نوٹس لیا اور نہ ہی الیکشن کمیشن نے اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل کرایا ۔عمران خان اور کمپنی نے یہ انتخاب 50کروڑمیں خریدا ہے ۔ عمران خان قومی لیڈر ہیں لیکن ان کی اس حلقے سے صرف 600کی لیڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کر ادی ہے ریٹرننگ آفیسر نے آجّ ہفتہ کو طلب کیا ہے ۔ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو الیکشن ٹریبونل میں جائیں گے ۔ ہم دھرنے دیں گے اور نہ ہی لاک ڈاؤن کریں گے ، ہم عمران خان کی طرح چوکوں چوراہوں میں گالیاں دیں گے اور نہ ہی گندی سیاست کریں گے ،ہم مضبوط اپو زیشن کا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں میں حلقے کھلواؤں گا ، ہم پوچھتے ہیں آپ کون ہوتے ہیں حلقے کھلوانے ولے یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے ،عمران خان اپنے لبو لہجے کا خیال رکھیں ۔عمران خان کے ڈرامے نہیں چلیں گے اب کام کر کے دکھائیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں عددی برتری حاصل ہے ،پنجاب میں حکومت بنانا ہمارا حق ہے ۔ہمارے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور یہ عمران خان کی ذمہ داری ہے ۔ہم خریدو فروخت یا ہارس ریڈنگ کی اجازت نہیں دیں گے ۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہ بننے کے سوال کے جواب میں انہوں نے ہمیں یقین ہے کہ ہماری حکومت بنے گی اور یہ ہمار اآئینی حق ہے ،ہمیں کسی پلان بی پر جانے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب کی وزارات اعلی کا فیصلہ پارٹی کرے گی اگر وزیر اعلیٰ شریف خاندان سے ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کافی صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔فضا میں بہت تلخی موجود ہے مزید تلخی نہیں چاہتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…