بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے اہم رہنمانے بھی انتخابی رزلٹ میں تاخیر کو دھاندلی قرار دیدیا ،ہمارے ایجنٹ کو فارم 45پر نتائج نہیں دیئے اور کیا سلوک کیاگیا؟سنگین الزامات عائد

datetime 27  جولائی  2018 |

سکھر(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 207کے امیدوار مبین جتوئی نے انتخابی رزلٹ میں تاخیر کو دھاندلی قرار دیتے ہوئیے کہا ہے کہ سکھر کی تمام پولنگ اسٹیشنوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے باوجود رزلٹ تبدیل کر کے ہمیں شکست دی گئی ہے الیکشن میں ہمارے ایجنٹ کو فارم 45پر نتائج نہیں دیے گئے انہیں پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکال دیا گیا جو ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہے دھاندلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آر او کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ سکھر کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے انہوں نے اس طرح ہمارا ساتھ دیکر شہر کو تباہ کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ دیا الیکشن صاف و شفاف کو جان بوجھ کر دھاندلی کی جانب لے جایا گیا ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سکھر کی عوما باشعور ہے اور پڑھی لکھی ہے صرف 7ہزار ووٹ مسترد کرنا سمجھ سے بالا تر ہے یہ سب سرکاری میشنری استعمال کرنے کا نتیجہ ہے انشاء اللہ ہم الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے بمعہ ثبوت عدالت میں جائینگے اور سکھر کی عوام جو فیصلہ کریگی ہمیں قبول ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…