بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،مانک پیاں مہاجرکیمپ بی2 میں کلوٹ بند ہونے کی وجہ سے 50 سے زائد گھروں میں پانی داخل،روڈ پر ملبے کے ڈھیر لگ گئے،محکمہ شاہرات کودوہفتے قبل کلوٹ بند ہونے کا بتایا گیا مگر کلوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے پانی کے تیز بہائو اور ملبے نے بڑی تباہی مچاد دی۔عوام علاقہ سراپا احتجاج،چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے فی الفور ملبہ اٹھوانے اورکلوٹ کھلوانے کا

مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر میں جہاں مون سون کی تیز بارشوں کی وجہ سے راستے بند اور جگہ جگہ لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچاہی وہی دارالحکومت مظفرآباد کے قریب علاقہ مانک پیاں بی 2میں کلوٹ بند ہونے کی وجہ سے 50سے زائد گھروں میں گندہ پانی اور ریت بجری نے تباہی مچادی۔محکمہ شاہرات،بلدیہ،ایم ڈی اے کی غفلت اور لاپرواہی سے دو ہفتوں کے بعد بھی کلوٹ نہ کھلوجاسکا،اس موقع پر عوام علاقہ راجہ گل زین،مشرف خان،قاری جلال دین،لال دین درانی،بشیر درانی ودیگر نے کہا کہ دو ہفتے سے محکمہ شاہرات،ایم ڈی اے اور دیگر محکموں کواگاہ کرتے آرہے ہیں کہ روڈ کا کلوٹ بند ہے اور پانی کلوٹ میں جانے کے بجائے روڈ پر آرہا ہے تیز بارش کی وجہ سے ملبے اور پانی ہمارے گھروں میں داخل ہونے سے تباہی مچادی ہے چیف سیکرٹری آزادکشمیر محکموں کی نااہلی کا نوٹس لیں اور جلد کلوٹ کھلوایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…