بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

چین نے عمران خان کو ’ بہترین دوست‘ قرار دے دیا وزیراعظم بننے کے بعد کیا بڑی پیش کش کر دی

datetime 27  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ’بہترین دوست ‘ـقرار دے دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے تھنک ٹینک عہدیدار گاؤ زکی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیر اعظم بننے کے لئے تمام اشارے عمران خان کی طرف جاتے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد ان کو بہترین دوست کی طرح سمجھا جائے گا،وہ چین آئیں گے،

ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بھی پاک چین دوستی کی سالوں پرانی روایت برقرار رکھیں گے۔انہوں نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے آنے والے نتائج کی حمایت کی اور انتخابی عمل کو تسلی بخش قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات بغیر کسی رکاوٹ کے اختتام پزیر ہوئے۔دوسری جانب اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے مشن کے ڈپٹی چیف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگران حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کی کامیابی پر سلامی پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نتیجہ چاہے کچھ بھی آئے، وزیر اعظم کوئی بھی بنے مگر پاکستان جیت گیا۔چین نے عمران خان کے بھارت سے متعلق بیان وصلہ افزا قرار دیا اورکہا کہ پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آپس کےتعلقات کو مستحکم کرسکتے ہیں۔چینی تھنک ٹینک کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ جہاں تک بھارت سے تعلق کی بات ہے چین اور بھارت آپس میں رابطے بڑھانے کی کوشش کررہاہے۔اس سے قبل سی پیک کےحوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ سی پیک منصوبے کو پاکستان میں ہمہ گیر حمایت حاصل ہے۔ اس لئے یہ منصوبہ کسی رکاوٹ کے بغیر آگے بڑھتا رہے گا۔عمران خان نے سی پیک کے متعلق انتہائی اہم اعلان کر تے ہوئے کہا تھا کہ ہم سی پیک کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔چین اور پاکستان کے عوام کی مشترکہ کاوشوں سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے اور اس سے گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کے کئی حصوں میں بہت تعمیر و ترقی ہوئی ہے۔ پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات نے سی پیک کی بھرپور حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…