اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کی بدقسمتی، مسلسل تیسری بار ایسا کام ہوگیا کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،بدقسمت ترین امیدواروں کی فہرست میں اپنا نام لکھوالیا،افسوسناک انکشافات

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کی سرکردہ رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو لیگی امیدواروں سے شکست کی ہیٹرک مکمل ہو گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے بھی پی ٹی آئی کے امیدوار وں کو شکست دینے کی ہیٹرک کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 125نئی حلقہ بندیوں سے قبل این اے 120تھا جہاں 11مئی 2013ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو 52321 ووٹوں کے مقابلے میں

مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے 91666 سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے شکست دی تھی ۔ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد حلقہ این اے 120میں 11ستمبر 2017ء کو دوبارہ ضمنی انتخاب ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز مجموعی طور پر 61745 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد 47099 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھیں۔25جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وحید عالم خان نے شکست سے دوچار کردیا ۔ اس طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو لیگی امیدواروں سے شکست کی ہیٹرک مکمل ہو گئی ۔ لاہور میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 129نئی حلقہ بندیوں سے قبل این اے 122تھا جہاں 11مئی 2013ء کے الیکشن مین مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق 93ہزار 389ووٹ لے کر جیتے تھے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 84ہزار 517ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔تاہم 22اگست کو سردار ایاز صادق کے خلاف الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ آنے کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی جس پر 11اکتوبر کو دوبارہ ضمنی انتخاب ہوا اور ضمنی انتخاب میں بھی سردار ایاز صادق 75 ہزار سے

زائد ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے حریف اور پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار علیم خان کو 72 ہزار سے زائد ووٹ ملے ۔25جولائی 2018ء کو ہونے والے انتخابات میں بھی تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان کے 94ہزار 879ووٹوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے سردار یاز صادق ایک لاکھ 3ہزار 21ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ۔ اس طرح سردار ایاز صادق نے بھی تحریک انصاف کے امیدواروں کو شکست دینے کی ہیٹرک مکمل کی ۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…