کوہاٹ(این این آئی) قبائلی ضلع اورکزئی میںقومی اسمبلی کی واحد نشست پربھی پاکستان تحریک انصاف کے اْمیدوار نے کامیابی حاصل کرلی جہاں 31 اْمیدواروں کے مابین مقابلہ تھا۔ غیر ختمی سرکاری نتائج کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی کے حلقہ این اے 47سے قومی اسمبلی کی نشست متحدہ مجلس عمل ‘پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ‘ پاکستان تحریک انصاف اور درجنوں آزاداْمیدوا رقسمت آزمائی کررہے تھے لیکن جیت پاکستان
تحریک انصاف کے اْمیدوار جواد حسین کے حصہ میں آئی جنہوں نے11102ووٹ حاصل کرلئے اوردوسری مرتبہ ایم این اے منتخب ہو گئے مجلس عمل کے اْمیدوارقاسم نے 6898ووٹ لے کرشکست کھائی۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 167206تھی جن کیلئے161 پولنگ سٹیشن قائم کئے جہاں 54966 ووٹ پول ہوئے ۔ نومنتخب اْمیدوار 2008 میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے ٹکٹ پر بھی جیت کر پانچ سال ایم این اے رہے ہیں۔