جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیاکے خطرناک پل ‘جن پر آکر سانسیں تھم جاتی ہیں

datetime 9  مئی‬‮  2015 |

پل آمد و رفت کااہم ترین ذریعہ ہوتے ہیں اور ان کی تعمیر کا مقصد ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ دو مختلف راستوں کو آپس میں جوڑنا بھی ہوتا ہے۔ یوں تو دنیا میں متعدد پل موجود ہیں جو لوگوں کو ایک جانب سے دوسری جانب پہنچنے میں آسانی فراہم کرتے ہیں لیکن چند پل ایسے بھی تعمیر کیے گئے ہیں جن سے گزرتے ہوئے انسان خوف کا شکار ہوجاتا ہے۔ یہ پل انتہائی بلندی پر تعمیر کیے گئے ہیں اور اگر انسان یہاں سے نیچے کی جانب دیکھے تو اس کی سانسیں تھم جائیں۔ یہاں ہم آپ کو دنیا بھر میں قائم خطرناک ترین پلوں میں سے چند ایک کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔
glass-skywalk-3[2]
چین میں شیشے سے بنا دنیا کا خطرناک ترین پل‘ویسے تو 21 ویں صدی میں بہت سے ملکوں نے اپنی آزادی کے بعد بہت جلدی ترقی کی ہے اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ چین نے1945 میں آزادی حاصل کی اور دیکھتے ہی دیکھتے اتنی ترقی کر لی کہ آج کوئی ایسا شعبہ نہیں جس میں کام نہ ہو رہا ہو۔

مزید پڑھئے:اپنامن پسند ہمسفر ڈھونڈنے کےلئے کتنے مردوں کو آزما چکی ؟

شمالی چین کے پہاڑوں میں موجود ایک وادی کے اوپر سے گزرنے کے لئے شیشے کا ایک خطرناک پل بنایا گیا ہے۔ اتنی بلندی پر تعمیر کیا گیا یہ پل نیچے وادی سے دیکھنے پر کسی بادل کی طرح نظر آتا ہے۔ باہمت افراد جو کچھ عجیب اور دلچسپ کام اپنی زندگیوں میں کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں‘ وہ تو اسے آسانی سے پار کر لیتے ہیں جبکہ کمزور دل حضرات تو ڈر کے مارے بیہوش ہی ہو جاتے ہیں۔
Carrick-a-rede-Rope-Bridge
یہ پل میکسیکو کے علاقے Durango میں واقع ہے اور اسے Mapimi پل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس پل کو 1898ء میں پہلی بار تعمیر کیا گیا لیکن اس کی دوبارہ بحالی 1991ء میں ہوئی‘ یہ سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش مقام ہے۔
puente_colorad_pr
یہ پل کوریا میں واقع ہے ‘ اس پارک میں موجود پہاڑوں پر چڑھنے والوں کو اس پر سے گزرنا پڑتا ہے۔ یہ پل 50 میٹر طویل ہے اور گہری ترین گھاٹیوں سے 80 میٹر کی بلندی پر بنایا گیا ہے۔ اس پر سے گزرنا کمزور دل والوں کے بس کی بات نہیں۔
g g bridge
یہ پل شمالی آئرلینڈ میں واقع ہے اور زمین کو ایک چھوٹے سے جزیرے سے جوڑتا ہے۔ یہ انتہائی تنگ پل ہے‘ اس کی لمبائی 20 میٹر ہے جبکہ پتھریلے سمندر سے 30 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے‘ اسے گزشتہ برسوں میں کئی مرتبہ تعمیر کیا گیا اور اس کی حالیہ تعمیر 2008 ء میں ہوئی ہے۔

h b ghasa
یہ پل نیپال کے گاؤں Ghasa کے نزدیک واقع ہے اور رسیوں کی مدد سے بنایا گیا ہے‘ یہ خوفناک پل ایک پہاڑی وادی پر تعمیر کیا گیا ہے‘ اس کی بلندی کے بارے میں کوئی نہیں جانتا‘ یہ تنگ پہاڑی راستوں کے خاتمے کے لیے بنایا گیا تھا اور اسے روزانہ انسان اور جانور دونوں ہی استعمال کرتے ہیں۔
mount titils b
یہ خطرناک پل سوئٹزر لینڈ کے نزدیکی قصبے Gadmen میں واقع ہے اور یہاں تک رسائی صرف کیبل کار کے ذریعے ممکن ہے‘ یہ پل 170 میٹر طویل ہے اور 100 میٹر کی بلندی پر واقع ہے‘ ان پہاڑیوں پر چڑھنے والے سیاحوں کو اس پل سے لازمی گزرنا ہوتا ہے۔
Neue TriftbrŸcke (Juni 2009), Trift, Kanton Bern, Schweiz

یہ پل پاکستان کے شمالی علاقے میں واقع ہے اور وادی ہنزہ میں موجود دریاکو پار کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے‘ اس پل پر سے گزرنے والے کو انتہائی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک بھی غلط قدم اسے مشکل میں ڈال سکتا ہے‘ مقامی افراد کے لیے اسے پار کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ وہ روزانہ اسی خوفناک پل کے ذریعے ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جاتے ہیں۔
Aiguille_du_Midi_Bridge_zpsb9355ea5
یہ بلند ترین پل فرانسیسی چوٹیوں کے درمیان واقع ہے جہاں تک رسائی صرف کیبل کار کے ذریعے ہی ممکن ہے‘درحقیقت یہ دنیا کی سب سے طویل عمودی کیبل کار ہے جو 9 ہزار فٹ کی بلندی تک جاتی ہے‘ جو افراد اس کیبل کار پر بیٹھ کر سفر کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں انہیں جنوبی فرانس کی پہاڑیوں کے شاندار نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں‘ یہ سفر 20 منٹ کا ہوتا ہے۔
CapilanoBridge
یہ پل برٹش کولمبیا کے علاقے شمالی Vancouver میں واقع ہے‘ یہ پل 140 میٹر طویل اور دریائے Capilano سے 70 میٹر کی بلندی پر بنایا گیا ہے‘ یہ پل سب سے 1889 ء میں تعمیر کیا گیا اور دوسری بار اس کی تعمیر مضبوط ترین کیبلوں کی مدد سے 1965 ء میں کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…