جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

تاروکوگھاٹی۔۔۔ تائیوان کا خوبصورت اورخطرناک ترین مقام

datetime 9  مئی‬‮  2015 |

تارو کونامی گھاٹی تائیوان میں واقع ہے ‘ اسے تاروکھائی بھی کہا جا سکتا ہے اوراسے سنگ مر مر کی گھاٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس منفرد نام کی وجہ یہاں سنگ مر مر کی کثرت سے فراہمی ہے‘ یہاں چہار سو سنگ مر مر پایا جاتا ہے اور اس سنگ مر مر کی وجہ سے اس علاقے میں سفر میں انتہائی دشوار ہے۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت‘ دلفریب اور متاثر کن وادی ہے جہاں قدم قدم پر لاتعداد قدرتی نظارے بکھرے ہیں‘ جنہیں دیکھ کر دل کو تسکین اور روح کو طراوت محسوس ہوتی ہے۔ یہ وادی قریباً 19 کلومیٹر طویل ہے اور تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے ہوالین کے شمال میں واقع ہے اور ہوالین کا یہ علاقہ بحر اوقیانوس سے کچھ زیادہ دور نہیں ۔یہ انتہائی دلچسپ امر ہے کہ کئی لاکھ سال پہلے تک یہ علاقہ چونے کے پتھر سے اٹا پڑا تھا مگر پھر بہت زیادہ دباؤ کے باعث یہ علاقہ سطح سمندر سے کہیں بلند ہو گیا اور گرمی اور دباؤ نے یہاں موجود چونے کے پتھر کی چٹانوں کو سنگ مر مر میں تبدیل کر دیا جس کے بعد اس علاقے میں سنگ مر مر جابجا بکھرا ہے۔

Taroko-Gorge-Taiwan

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…