اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر عمل درآمد، شاہ فیصل آفریدی

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان چائینہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے غیر ہنر مند افراد کو ہنر مندافرادی قوت میں بدلنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین نے موٹر ویز پر خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کیلئے سالانہ 20ہزار سے زائد ہنر مندافرادی قوت کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ پر پانچ ہزار کے قریب چینی ورکر اور انجینئر کام کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے چیمبر آف کامرس کی مشاورت سے ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت اور دستیابی میں موجود فرق کو ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کی جا رہی ہے کہ پیشہ وارانہ اور تکنیکی تربیت کی فراہمی کے اداروں کو مزید فعال بنا کر ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے جس سے چائینا پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبہ سے خاطر خواہ استفادہ کیا جا سکے گا اور اسی سے ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…