جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ پشاور میٹرو کا ٹھیکہ بلیک لسٹڈ کمپنی کو دیا گیا ، پشاور میٹرو کی لاگت14ارب سے کہاں تک پہنچ گئی؟میٹرو منصوبہ تحریک انصاف کیلئے درد سر بن گیا،شدید تنقید

datetime 22  جولائی  2018 |

سرگودھا(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کو جتوا کر نوازشریف اور مریم نواز کو جیل کی سلاخوں سے باہر لانا ہے ، الزام خان بار بار بات کر کے اپنی بات سے پلٹ جاتا ہے ، پاکستان میں جہاں جہاں یوٹرن ہے وہاں عمران خان کی تصویر لگا دی جائے،عمران خان لاہور میٹرو پر لگائے جانے والے الزامات کا ثبوت نہ دے سکے،، اگر عوام نے ہمیں موقع دیا تو

میں پاکستان کو ملائشیا اور ترکی بنا دوں گا۔ہفتہ کو یہاں بھاگٹانوالہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 25جولائی پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم موڑ ہے ، آپ نے شیر پر مہر لگانی ہے اور مسلم لیگ (ن) کو جتوا کر نوازشریف اور مریم نواز کو جیل کی سلاخوں سے باہر لانا ہے ، نوازشریف کو اپنی بیمار والدہ سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی کیا کبھی کسی نے دیکھا کہ باپ کے سامنے بیٹی کو اور بیٹی کے سامنے باپ کو گرفتار کیا گیا، نوازشریف نے ملک سے اندھیرے دور کئے اور ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی ، زراعت ،صنعتوں کو چلایا ، ہزاروں لوگ دوبارہ برسرروزگار آئے اور ہندوستان کے 5ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پورے پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھا دیے ہیں ، ہم نے مفت ادویات ، سٹی اسکین مشینیں لگائیں ، ہم نے پورے پاکستان میں یونیورسٹیاں بنائیں ، الزام خان بار بار بات کر کے اپنی بات سے پلٹ جاتا ہے ، پاکستان میں جہاں جہاں یوٹرن ہے وہاں عمران خان کی تصویر لگا دی جائے ۔ عمران خان نے پشاور میں بیٹرہ غرق کیا ، پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ پشاور میٹرو کا ٹھیکہ بلیک لسٹڈ کمپنی کو دیا گیا ، پشاور میٹرو کی لاگت14ارب سے 68ارب تک چلی گئی ہے ،

عمران خان لاہور میٹرو پر لگائے جانے والے الزامات کا ثبوت نہ دے سکے ، پورا پشاور کھدا ہوا ہے اور کھنڈر بن چکا ہے ، مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں خدمات سرانجام دی ہیں ، مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں یونیورسٹیاں اور سی پیک بنائی ، بجلی کے منصوبے لگائے ،کیا آپ پشاور کی طرح پنجاب کو برباد ہوتے دیکھ سکتے ہو، پنجاب انڈومنٹ سے ہزاروں طلباء مستفید ہوئے اور ڈاکٹر انجینئر بنے ، ہم نے 20لاکھ افراد کو بلاسود قرضے دیئے ، اگر عوام نے ہمیں موقع دیا تو میں پاکستان کو ملائشیا اور ترکی بنا دوں گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…