اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

جٹ گروپ کے انتخابی حربے ناکام ہوگئے باپ کی تاحیات نا اہلی کے بعد این اے 162سے عائشہ نذیر جٹ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سامنا

datetime 22  جولائی  2018 |

بورے والا(آئی این پی)جٹ گروپ کے انتخابی حربے ناکام ہوگئے باپ کی تاحیات نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آزاد امیدوار این اے 162عائشہ نذیر جٹ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سامنا ،مانیٹرنگ ٹیم نے کاروائی کے لیے ڈی سی وہاڑی کو خلاف رپورٹ ارسال کر دی ۔تفصیلات کے این اے162 میں آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری،

عائشہ نذیر جٹ پر نواحی گاؤں 519ای بی میں ترقیاتی کام کروانے کا الزام،عائشہ نذیر جٹ اپنی جیب سے ترقیاتی کاموں کا لالچ دیکر عوام کا ووٹ خرید رہی ہیں،امیدوار قومی اسمبلی پی ٹی آئی چوہدری خالدمحمود چوہان کی الیکشن کمیشن کو درخواست۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے162سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری خالد محمود چوہان کی جانب سے ڈی سی وہاڑی/ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ اْنکے مدمقابل آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے نواحی گاؤں519ای بی میں ووٹرز پر اثر انداز ہونے کیلئے پورے گاؤں میں سولنگ لگوانے کے لیے راتوں رات مٹی ڈلوا کر ترقیاتی کام شروع کروا دیا ہے جو کہ ووٹرز کو خریدنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اس درخواست کی روشنی میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر /ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے امیدوار قومی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عثمان احمد وڑائچ کو اپنے دفتر طلب کر لیا جبکہ دریں اثناء ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی وہاڑی نے حقائق جاننے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عظیم ربانی کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی جنہوں نے محکمہ مال اور بلدیہ کے عملہ اور پولیس کے ہمراہ موقع ملاحظہ کیا تو موقع پر مٹی سے بھری ہوئی ٹرالیاں موجو د تھیں اور سڑک پر ٹریکٹر کے ذریعہ سے کام ہو رہا تھا

مانیٹرنگ ٹیم نے حقائق کی روشنی میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ ڈی سی وہاڑی کو مزید کاروائی کے لیے ارسال کر دی پی ٹی آئی کے امیدوار خالد محمود چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ اْنکے مدمقابل امیدوار عائشہ جٹ حلقہ میں ذاتی پیسہ سے ووٹرز کو لالچ دینے کے لیے ترقیاتی کام کروا کے ناصرف ہمارے بلکہ دیگر امیدواروں کے ووٹرز پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں جو کہ ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس پر الیکشن کمیشن کو فوری کاروائی کرنی چاہئے۔

اہل دیہہ کے مطابق ان کے گاؤں میں نذیر جٹ گروپ ووٹ لینے کے لیے مٹی ڈال رہا ہے اور اہل دیہہ نے جو اس سے زبان کی ہے وہ پوری کریں گے اس سلسلہ میں آج عائشہ نذیرجٹ کی حمایت کا جلسہ بھی گاؤں کے چوک میں رکھا گیا ہے ۔واضح رہے کہ 10روز قبل اہل دیہہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھاجس میں انہوں نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور اپنا مطالبہ رکھا تھا کہ جو امیدوار ان کے کام کروائے گا وہ اس کو ووٹ دیں گے مخالفین کااگر یہ الزام درست ثابت ہو گیا تو عائشہ نذیر جٹ کو انتخابی عمل میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…