بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

دولہا نے شادی کے روز ہی زندگی کا خاتمہ کر لیا،دولہن پر غشی کے دورے

datetime 7  مئی‬‮  2015 |

صدر گوگیرہ(نیوزڈیسک)گھریلو جھگڑے پر دالبردشتہ دولہا نے اپنی شادی کے روز خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا دولہا کی اچانک موت پر شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی دولہن پر غشی کے دورے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ حویلی لکھا میں سعودی عرب پلٹ نوجوان عمران کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی بارات والے روز دولہا کی بہنوں کی شادی رسومات کے دوران کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی رخصتی کے بعد دولہا عمران اور اس کی بہنوں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا جس پر دولہا عمران نے دلبرداشتہ ہو کر ایک کمرے میں خود کو بند کرتے ہوئے گولی مار کر ہمیشہ کے لیے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ دولہا عمران کی اچانک ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی دولہن اور دولہا کی ماں پر غشی طاری ہوگئی۔جبکہ دولہا کی بہنیں دیواروں سے ٹکریں مار کر روتی رہیں اس دوران قریبی بازار سوگ میں مکمل بند ہو گئے مقامی پولیس نے عمران کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…