اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 145 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں احمد رضا مانیکا نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو پاکپتن کی فلاح کیلئے شیر کے نشان پر مہر لگائیں، انشاء اللہ کامیاب ہوکر شہر کے باسیوں کی خدمت کروں گا، عوام کی آواز لے کر اسمبلی میں جائوں گا،میں حلقہ کی محرومیوں کو دور کرنے کا عزم لے کر آیا ہوں، بنیادی سہولیات سے محروم عوام تک ہر چیز کی رسائی یقینی بنائیں گے، عوام کے ہر مسئلہ کو حل کریں گے۔
حلقہ کی عوام کا مشکور ہیں جو میری حمایت کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ، انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کی محبت کا بے حد مشکور ہوں، شہر فرید کے باسیوں کی محبت میرا قیمتی اثاثہ ہے، اگر کامیاب ہوا تو قومی اسمبلی پاکپتن کے باسیوں کی آواز سے گونج اٹھے گی۔احمد رضا مانیکا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے رشتے بھی ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں اب صرف 3 دن باقی ہیں۔