منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

لوئردیرکے ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوئر دیر(نیوزڈیسک ) خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 95 لوئردیر کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک 18 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔ لوئردیر کے تمام 85 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے جس کے بعد غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک نے 18 ہزار711 ووٹ حاصل کئے جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بہادرخان نے 16 ہزار 403 ووٹ حاصل کئے۔ پی کے 95 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا تاہم حلقے میں کسی خاتون نے ووٹ نہیں ڈالا۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 743 ہے جب کہ ووٹنگ کے لئے 85 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تاہم کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر کوئی خاتون اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے نہ آئی، حلقے میں انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے جب کہ ضمنی انتخاب کے موقع پر مالا کنڈ بورڈ نے انٹر کا پرچہ ملتوی کردیا اور حلقے میں عام تعطیل رہی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…