اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں مستونگ دھماکے کا ماسٹرمائنڈ اور دہشتگرد تنظیم داعش کا بلوچستان کا امیر مفتی ہدایت مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں مستونگ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشتگرد تنظیم داعش کی جانب سے مقررامیرمفتی ہدایت مارا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتی ہدایت صبح ہونیوالے کومبنگ آپریشن میں مارا گیا