ہفتہ‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2024 

جج کی ذوالفقار مرزا کےخلاف مقدمات کی سماعت سے معذوری کااظہار

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت بدین کے جج عبدالغفور میمن نے سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی سماعت سے معذوری کا اظہار کیا ہے اور چیف جسٹس سندھ سے درخواست کی ہے یہ مقدمات کسی اور عدالت میں بھیجے جائیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت حیدرآباد جس کے دائرے میں ضلع بدین بھی شامل ہے جس کے جج عبدالغفور میمن نے سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف گذشتہ ہفتے کے دوران بدین کے مختلف اضلاع میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کئے گئے تمام مقدمات کی سماعت سے معذوری کا اظہار کیا ہے اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب کو ایک ریفرنس بھیجا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان مقدمات کی سماعت کرنے سے معذور ہیں اس لئے یہ مقدمات کسی اور عدالت میں بھیجے جائیں، چیف جسٹس آفس نے یہ ریفرنس ہائیکوٹ کے ممبر انسپکشن ٹو کو بھیج دیا ہے جہاں اس کا جائزہ لینے کے بعد کسی اور عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا، فاضل جج نے مقدمات نہ سننے کی کوئی وجہ ریفرنس میں نہیں بتائی ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے والد جسٹس ظفر حسین مرزا جب وکیل کی حیثیت سے پریکٹیس کر رہے تھے تو عبدالغفور میمن نے ان کے جونیئر کی حیثیت سے کام کیا تھا۔یاد رہے کہ 4 مئی کو ذوالفقار مرزا نے سندھ ہائیکورٹ سے 6 مئی تک کے لئے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی لیکن اس دوران بڑے پیمانے پر پولیس کی نفری درجنوں بکتربند گاڑیوں اور پولیس موبائلوں کے ساتھ مرزا فارم ہا?س بدین پر تعینات کرکے ان کا گھر سے نکلنا ناممکن بنا دیا گیا تھا جس پر 6 مئی کو ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے وکلائ نے سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جو مسٹر جسٹس شوکت میمن اور مسٹر جسٹس نعمت اللہ پر مشتمل ڈویڑن بینچ کے سامنے پیش کی گئی تھی مگر جسٹس شوکت میمن نے بعض وجوہ کی بنا پر یہ درخواست سننے سے معذوری کا اظہار کر دیا تھا

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…