اسلام آباد(آئی این پی)پنجاب اور سندھ میں تین خاندان (ن) لیگ اور پی ٹی آئی میں چھا گئے ، ان میں جونیجو ،عمر اور اختر فیملی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت پنجاب اور سندھ میں سیاست کے حوالے سے تین خاندان چھا گئے ان میں ایک خاندان عمر فیملی ہے ، اسد عمر پی ٹی آئی کے اہم رہنما ہیں اور انہیں اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے سے انتخاب لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ان کے دوسرے بھائی (ن) لیگ کے رہنما اور سندھ کے گورنر ہیں ، دوسراخاندان اختر فیملی ہے جس میں ہمایوں
اختر خان نے حا ل ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے جبکہ ان کے دوسرے بھائی (ن) لیگ کے اہم رہنما ہیں ، وہ پہلے سابق وزیراعظم مشیر ریونیو رہے اور اب انہیں سینیٹر بنا دیا گیا ہے۔ تیسرا خاندان جونیجو فیملی ہے۔ اس خاندان کے اسد جونیجو جو سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے بیٹے ہیں وہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہیں اور انہیں الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ بھی مل گیا ہے جبکہ ان کی ہمشیرہ فضا جونیجو نے حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔