پنجاب اور سندھ میں تین خاندانو ں نے گرفت حاصل کر لی ن لیگ اور تحریک انصاف میں تگڑا مقابلہ ! کس کا پلڑا بھاری ؟

20  جولائی  2018

اسلام آباد(آئی این پی)پنجاب اور سندھ میں تین خاندان (ن) لیگ اور پی ٹی آئی میں چھا گئے ، ان میں جونیجو ،عمر اور اختر فیملی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت پنجاب اور سندھ میں سیاست کے حوالے سے تین خاندان چھا گئے ان میں ایک خاندان عمر فیملی ہے ، اسد عمر پی ٹی آئی کے اہم رہنما ہیں اور انہیں اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے سے انتخاب لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ان کے دوسرے بھائی (ن) لیگ کے رہنما اور سندھ کے گورنر ہیں ،

دوسراخاندان اختر فیملی ہے جس میں ہمایوں اختر خان نے حا ل ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے جبکہ ان کے دوسرے بھائی (ن) لیگ کے اہم رہنما ہیں ، وہ پہلے سابق وزیراعظم مشیر ریونیو رہے اور اب انہیں سینیٹر بنا دیا گیا ہے۔ تیسرا خاندان جونیجو فیملی ہے۔ اس خاندان کے اسد جونیجو جو سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے بیٹے ہیں وہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہیں اور انہیں الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ بھی مل گیا ہے جبکہ ان کی ہمشیرہ فضا جونیجو نے حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ دونوں بہن بھائی میں شدید خاندانی اور جائیداد کے اختلافات ہیں اور ان کے جائیدادوں کے مقدمات بھی عدالتوں میں بند ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں کی بول چال کافی عرصے سے بند ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…