ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

گلگت ٗ گلیشیئر پگھلنے سے منصوعی جھیل نے تباہی مچا دی،ہزاروں گاڑیاں بہہ گئیں پانی کا درجہ بتدریج بڑھ رہا ہے ،ایمرجنسی نافذ،انتہائی خطرناک صورتحال پیداہوگئی

datetime 19  جولائی  2018 |

غذر (این این آئی)گلگت بلتستان کے ضلع غذرکے علاقے اشکومن میں چھوٹا گلیشیئر پگھلنے کے باعث برسوت نامی علاقے میں مصنوعی جھیل بن جس کے نتیجے میں دریا امیت کا بھاؤ متاثر ہو نے لگا۔گلیشیئر کے پانی سے 30 سے زائد گھر، زرعی زمین، لنک روڈ، کیٹل فارم زیر آب آگئے اور ہزاروں گاڑیاں بہہ گئیں۔واضح رہے کہ اشکومن ویلی پاک افغان سرحد پر قائم ہے اور برسوت نامی علاقہ ضلعی ہیڈکوائٹر غذرکی ویلی گاہکوچ سے 60 کلومیڑ دور واقع ہے۔

ڈپٹی کمشنر غذری شجاع عالم نے بتایا کہ برسوت میں گلیشیئر پگھلنے کا عمل منگل کو شام 7 بجے شروع ہوا، گلیشیئر سے پگھلنے والا پانی مٹی اور پتھر کے ساتھ مل کر برسوت کی طرف بڑھا اور سیلا ب کی صورت اختیار کرگیا۔ برسوت میں نالہ کا پانی دریاامیت میں گرنے سے بند ہو گیا اور ایبٹ آباد ہنزہ جھیل کی طرز کی مصنوعی جھیل بن گئی جبکہ جھیل کے باعث گاؤں کا دوسرے علاقوں سے سفری رابطہ منقطع ہوگیا ہے ٗخیال رہے کہ دریا امیت کا پانی گلگت سے گرزنے والے دریاسندھ میں گرتا ہے۔ڈی سی کے مطابق گلیشیئر کے پانی کے باعث تقریباً 2 کلومیڑ کا علاقہ زیرآب آگیا اور تقریباً 10گاؤں متاثر ہوئے جبکہ 600 افراد کا تعلق زمینی تعلقات دیگر علاقے سے منقطع ہے۔شجاع عالم نے بتایا کہ مجموعی طور پر 31 چھوٹے بڑے گھر بری طرح متاثرہوئے اور ان گھروں میں مقیم خاندانوں کو محفظ مقام پر منقتل کردیا گیا ہے ٗانہوں نے بتایا کہ نقصان کا ٹھیک اندازہ جائزہ لینے کے بعد ہی لگایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان ڈسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر انتظامیہ افسران نے دورہ کیا اور دریا کے بھاؤ میں حائل رکاوٹ کا جائزہ لیا۔متاثرہ خاندانوں کے لیے عارضی کیمپ قائم کر دیئے گئے جبکہ طبی ماہرین کی ٹیم ادویات کے ہمراہ بلنسز ڈسپینسری پہنچ چکی ہے

ٗ ذرائع نے بتایا کہ دریا میں حائل رکاوٹ کے باعث پانی کا درجہ بتدریج بڑھ رہا ہے جو گلگت اور غزر کے رہائشی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔دریا کے قریب رہائش پذیر خاندانوں کو خطرے کے پیش نظر محفوظ مقام پر منتقلی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔جی بی تحفظ ماحولیات ایجنسی کے ڈائریکٹر شہزاد نے بتایا کہ ماحولیات کی تبدیلی کے باعث ایسے ہی واقعات جنم لیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برف باری سیزن کے آخری حصے میں ہوئی جبکہ عام طور پر برف باری اکتوبر سے جنوری ہوتی تھی اور ہیٹ ویو سے گلیشیئر محفوظ رہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ موسمی تبدیلی سے خطے میں درجہ حرارت کے رویہ بدل رہے ہیں اور یہ خطے میں سب سے زیادہ نقصان دہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…