منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمپین میں سرکاری گاڑیوں کامبینہ استعمال ،سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی اسدقیصر کا موقف بھی سامنے آگیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے الیکشن کمپین میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق خبر من گھڑت اور حقائق کے منافی قراردیا ہے ۔خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سپیکراسدقیصر کو صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے تحت دو عدد سرکاری گاڑیاں الاٹ کی گئی ہیں اور بحیثیت سپیکر وہ مذکورہ سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے مجاز ہیں ۔

لیکن استحقاق رکھنے کے باوجود سپیکر اسدقیصر نے اپنی الاٹ شدہ دوعدد سرکاری گاڑیاں پارک کررکھی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب وہ اپنی الیکشن کمپین میں ذاتی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔یہاں یہ امر واضح رہے کہ سپیکر آئندہ اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب تک اپنی آئینی ذمہ داریاں پورا کرنے کے پابندہیں ۔ترجمان کے مطابق میڈیا میں ایسی بے سروپاخبروں کی اشاعت سپیکرکی ساکھ کو مجروع کرنے کے مترادف ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…