جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے اہم رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ، ایسا شرمناک دھندہ پکڑا گیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، کیا چیز تیار کی جا رہی تھی؟ افسوسناک انکشافات

datetime 19  جولائی  2018 |

سرگودھا (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 77 سے امیدوار حاجی چوہدری اقبال کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، جہاں پر جعلی مرچیں اور جعلی چائے کی پتی بن رہی تھی، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ جاری کردیا ہے جو لوگوں کی رگوں میں زہر منتقل کرنے میں مصروف ہے۔ اس کی فیکٹری سے جعلی مرچیں اور جعلی پتی برآمد ہونے کے بعد تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کا شفاف عمل مشکوک نظر آتا ہے

اور اس سے مقامی قیادت کی نااہلی بھی ظاہر ہو رہی ہے، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار نے اپنی سیٹ بچانے کے لیے ورکروں کو قائل کیا بلکہ پارٹی قیادت کو بھی غلط معلومات دیں، جس سے پارٹی ٹکٹ کسی اچھے انسان کو ملنے کی بجائے انسانی جانوں سے کھیلنے والے شخص کو مل گیا۔ اب یہ سیٹ تحریک انصاف کے ہاتھوں سے نکلتی ہوئی نظر آ رہی ہے، ذرائع کے مطابق حلقہ پی پی 77 سے تحریک انصاف کے امیدوار حاجی چوہدری اقبال المعروف اقبال مرچاں والے کے نام سے مشہور ہیں، چوہدری اقبال جعلی مرچیں اور جعلی چائے کی پتی تیار کرتے ہیں اور ان کا یہ برانڈ ملک کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ شخص سیاست کی آڑ لے کر انسانی صحت کو نقصان پہنچانے کا مکروہ دھندا کر رہا ہے۔ چوہدری اقبال المعروف اقبال مرچاں والا پہلے ن لیگ میں تھا لیکن ن لیگ ڈولتی کشتی دیکھ کر یہ تحریک انصاف میں شامل ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اس سے قبل بھی اس کی فیکٹری پر چھاپے مار کر اسے سیل کرتی رہی ہے لیکن سیاسی اثر و رسوخ اور پیسے کے بل بوتے پر یہ شخص اپنی فیکٹری ڈی سیل کروا لیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…