رفیق رجوانہ سینیٹ کی خارجہ امور قانون اور انصاف اور انسانی حقوق سمیت کئی کمیٹیوں کے رکن ہیں۔ حلف برداری کے بعد وہ پنجاب کے 36 ویں گورنر بن جائیں گے۔ملتان سے تعلق رکھنے والے ملک محمد رفیق رجوانہ کو وزیر اعظم پاکستان نے پنجاب کا گورنر تعینات کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔رفیق رجوانہ بنیادی طور پر قانون دان اور سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ ہیں، تاہم ان کا شمار جنوبی پنجاب کی متحرک سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے۔ کئی دہائیوں پر محیط اپنے سیاسی کریئر میں وہ ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے ہی انھیں دو مرتبہ سینیٹر منتخب کروایا۔رفیق رجوانہ 20 فروری 1949 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نےملتان ڈگری کالج سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد لاہور کے ایف سی کالج سے معاشیات میں ماسٹرز کیا۔ پھر پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے قانون کی ڈگری لی اور جوڈیشل آفیسر تعینات ہوئے۔تاہم انھوں نے جلد ہی بحثیت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج استعفیٰ دیا اور سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا۔ 1979 میں ملتان سے کونسلر رہے۔ سنہ 1985 میں صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔نامزد گورنر پنجاب 1996 میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر بھی رہے۔ 1998 میں پاکستان مسلم لیگ ن نے انھیں سینیٹر منتخب کروایا۔ 2003 میں بحثیت سینیٹر ان کی پہلی مدت ختم ہوئی۔2012 میں ایک مرتبہ پھر رفیق رجوانہ کو پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا۔ اور وہ اپنی جماعت کی حمایت سے دوسری مرتبہ مارچ 2018 تک کے لیے سینیٹر منتخب ہوئے۔ لیکن یہ مدت پوری ہونے سے پہلے ہی انھیں پنجاب کا گورنر تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تقرری سے ن لیگ کی فیصلہ سازی واضح نظر آتی ہے۔ جیسے پہلے ممنون حسین کو صدر بنایا تھا، اب ایک ممنون حسین کو گورنر بھی بنا دیا گیا ہے۔ سوچ یہ ہے کہ وفادار اور متوسط طبقے کے لوگوں کو موقع دیا جائے۔ اور یہ سب دو برے تجربات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ذوالفقار کھوسہ اور چوہدری سرور۔ ان کی وجہ سے وہ بہت محتاط ہوگئے ہیں اور کسی ایسے شخص کو
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































