ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

نواز شریف اور مریم نواز سے سب ملاقات کرتے رہےمگر جیل انتظامیہ نے ملاقاتیوں کی فہرست میں نام ہونے کے باوجود کسے ملنے سے روک دیا ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے

datetime 19  جولائی  2018 |

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نواز کی ان کے وکلا سے ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف اورمریم نواز کا جمعرات کو اڈیالہ جیل میں چھٹا روزتھا جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو جیل کا مکین ہوئے 12 دن ہوگئے ہیں۔ جیل حکام کی جا نب سے اعلان کیا گیا تھاکہ جمعرات کو نوا شر یف سے ملا قات کی اجازت ہو گی ،جیل حکام کی جانب سے نواز شریف کے ملاقاتیوں کی فہرست مرتب کی گئی تھی جس میں

شریف خاندان کے 17 ارکان، آصف کرمانی ، جاوید ہاشمی، پرویزرشید اور ایاز صادق سمیت 23 لیگی رہنما اور(ن)لیگ کے 11 وکلا بھی شامل تھے تاہم جیل حکام نے نوازشریف اورمریم نوازسے ان کے وکلا کی ملاقات منسوخ کردی ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی ان کے وکلا سے ملاقات بعد میں کرائی جائے گی۔جیل حکام کا کہنا تھا کہ تینوں قیدیوں سے ملاقاتیں جیل مینول کے مطابق کرائی جارہی ہیں، ہرملاقات سے قبل میاں نوازشریف کی مرضی جانی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…