بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران اسماعیل کا جھوٹ پکڑا گیا،5لاکھ ٹیکس ادائیگی کا دعویٰ مگر حقیقت میں کتنا ٹیکس دیا؟پی ٹی آئی رہنما کوتقریب میں شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو 5 لاکھ ٹیکس ادائیگی کا دعویٰ مہنگا پڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں اور سیاسی حریف ایک دوسرے کو زیر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔ایسا ہی ایک ٹاکرا ہوا کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کراچی کے علاقے ڈیفنس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جس میں رہائشیوں نے پی ایس 111 کے امیدواروں کو مدعو کیا تھا۔ ذرائع آمدن اور

ٹیکس ادائیگی پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے بڑے وثوق سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنے کا دعویٰ کیا۔تاہم اس دعوے کو پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ غلط ثابت کردیا۔انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل نے ایک لاکھ تراسی ہزار روپے ٹیکس بھرا ہے، وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔ہال میں قہقہے لگتے رہے اور اون گول ہوجانے پر عمران اسماعیل چپ سادھے بیٹھے رہ گئے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…