منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ کیس , ایان علی کی والدہ اور ساتھیوں کے گرد بھی گھیراتنگ

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک)سپر ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کےلئے اس میں ایان کی والدہ اور دیگر ساتھیوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریوینیو (ایف بی آر) کو اس حوالے سے معلومات درکار ہیں کہ آیا ایان علی کی والدہ فرحت سلطان اور دبئی میں مقیم نجیب ہارون، جنھیں ایان نے ڈیل میکر ممتاز حسین کے ذریعے بحریہ ٹاو ¿ن میں اپنے 5 پلاٹوں کی فائلز فروخت کی تھیں، ٹیکس چوری میں تو ملوث نہیں۔انٹرنل ریونیو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر قیصر اشفاق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کے الزامات کا اس حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے گا کہ جو رقم ایان لے کر جارہیں تھیں اسے مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔انہوںنے کہا کہ اگر ان پر فرد جرم عائد کردی جاتی ہے تو ایان کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے ا ±س وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔ڈائریکٹرجنرل ہارون ایم خان ترین کی سربراہی میں ایف بی آر ٹیم ماڈل ایان علی کے ٹیکس ریکارڈ اور ذریعہ آمدنی کا جائزہ لے رہی ہے کہ انھوں نے 5 لاکھ امریکی ڈالر کہاں سے حاصل کیے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…