ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

معروف بھارتی اداکارہ نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی، افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 19  جولائی  2018 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ پریانکا نے اپنے بیڈ روم میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی ملازمہ نے پولیس کو بتایا کہ معمول کی طرح صبح جگانے گئی تو میڈم نے دروازہ نہیں کھولا جس پر دیگر ملازمین کے ساتھ مل کر کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو اداکارہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔اداکارہ پریانکا کی شدی تین سال قبل ارون بالا سے ہوئی تھی لیکن دونوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہیں ہو پائی تھی

جس کے باعث دو ماہ قبل جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی علاوہ ازیں ناکام ازدواجی زندگی کی وجہ سے پریانکا کے اپنے اہل خانہ سے بھی اختلافات ہوگئے تھے۔ ان تمام صورت حال کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباو کا شکار تھیں۔پولیس نے اداکارہ پریانکا کی لاش کو اسپتال منتقل کر کے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں۔ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔ اداکارہ پریانکا نے کئی کامیاب ٹی وی سیریلز میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…