جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مولانا فضل الرحمن سے ملے ہوئے ہیں،الیکشن کے حوالے سے اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں، عمران خان کے حیران کن انکشافات

datetime 19  جولائی  2018 |

نتھیاگلی (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس دوست محمد خان مولانا فضل الرحمان کیساتھ ملے ہوئے ہیں،الیکشن کے حوالیسے اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں، انتخابات میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، میرے خلاف 32 جعلی ایف آئی آر کٹوا نے والے شہبازشریف کو بھی اڈیالہ جانا ہوگا،گلیات‘ کاغان جیسی خوبصورت جگہیں سوئٹزر لینڈ میں بھی نہیں ہیں۔

گلیات میں انڈسٹریز لگانے والے جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ انڈسٹریز بڑے شہروں کے ساتھ لگائی جاتی ہیں۔ چھوٹے شہروں کے ساتھ نہیں۔ گلیات میں سیاحت کو فروغ دیں گے کیونکہ جو خوبصورتی یہاں ہے وہ دنیا میں کسی اور جگہ نہیں ہے اور نوجوانوں کو ہم سیاحت کے بارے میں ٹریننگ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کے دن نتھیاگلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہر علاقے کو ایسی چیز دی ہے جو اس کی طاقت ہے اور گلیاں کی خوبصورتی ہی اس کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو لوگ کہتے ہیں کہ گلیات میں انڈسٹریز لگائیں گے وہ سراسر جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ انڈستریز بڑے شہروں کے ساتھ لگائی جاتی ہیں چھوٹے شہروں کے ساتھ نہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ گلیات میں سیاحت کو فروغ دین گے کیونکہ جو خوبصورتی یہاں پر ہے وہ دنیا کے کسی حصے میں بھی نہیں ہے اور گرمیوں کے موسم مین سیاح ہمیشہ گلیات کا رخ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کے دو دن کی سیاحت کی آمدنی پاکستان کے کل برآمدات سے زیادہ ہے اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ سیر و تفریح کے لئے گلیات سوئٹزر لینڈ سے بھی بہتر ہوسکتا ہے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاحت کی انڈسٹری کی ٹریننگ نوجوانوں کو دیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ نگران حکومت غیر جانب دار ہوتی ہے لیکن نگراں وزیراعلی جسٹس ریٹائرد دوست محمد خان فضل الرحمان اور اکرم درانی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے میرے خلاف 32 جعلی ایف آئی آر کٹوائیں لیکن نواز شریف کے بعد انہیں بھی اڈیالہ جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں پولیس کو غیرجانب دار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…