جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

صولت مرزاکی اہلیہ کواہم کامیابی مل گئی

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے شاہد حامد قتل کیس دوبارہ کھلوانے سے متعلق صولت مرزا کی اہلیہ کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ کے ڈویڑنل بینچ نے صولت مرزا کی اہلیہ نگہت مرزا کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران نگہت مرزا کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ شاہدحامد قتل کیس کو دوبارہ کھولا جائے اور صولت مرزا نے اپنے بیان حلفی میں جن 6 افراد کے نام لئے ہیں ان سے تحقیقات کی جائے تاکہ اس قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جاسکے اور تحقیقات مکمل ہونے تک صولت مرزا کی سزا پر عمل درآمد روک دیا جائے، عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صولت مرزا کی اہلیہ نگہت مرزا نے کہا کہ وہ صدر اور وزیر اعظم سے اپیل کرتی ہیں کہ ایک گواہ کو پھانسی سے بچایا جائے جب کہ ہم ان لوگوں کو بچانا چاہتے ہیں جن کا استعمال کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…