جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکشن میں دہشت گردی کا منصوبہ ، ایم کیو ایم لندن اور جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے دہشت گردکیا کرنے والے تھے؟ دہشت گردوں کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 18  جولائی  2018 |

کرا چی (نیوز ڈیسک)کراچی میں الیکشن کے دوران دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی۔ایم کیو ایم لندن اور جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ۔نجی ٹی وی کے مطا بق بد ھ کو اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی اورایم کیو ایم لندن اور جنوبی افریقہ نیٹ کے دودہشت گرد بلال اور ارشاد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز نے بتا یا کہ بلال اور ارشاد نے الیکشن میں مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو ٹارگٹ کرنے کی

منصوبہ بندی کررکھی تھی، گر فتار دہشت گردوں نے ایم کیو ایم لندن سے مالی وسائل حاصل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں سیکورٹی اداروں نے الیکشن کے دوران خونریزی کے منصوبے بنانے والے 6دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔بدھ کو اورنگی ٹاؤن سے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے دو دہشت گردوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا جبکہ سی ٹی ڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جو شہر قائد میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں پولیس ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوا یم لندن کے ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا اور قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان نے الیکشن 2018 کے دوران قیاد ت کے حکم پر کراچی میں حریف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی تاکہ الیکشن سے قبل کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کی جاسکے ۔

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران الیکشن 2018میں ایم کیوا یم لندن قیادت کی ہدایت پر کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے جس کی تکمیل کے لیے ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ نے مالی وسائل بھی فراہم کیے ۔ابتدائی طور پر ان ٹارگٹ کلرز کو PS-128سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار محسن جاوید پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عارف حسین قریشی

اور پی ایس پی گلبہار کے ذمہ دار متین اور اظہر عرف سیاں کی ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دیے گئے تھے ان دنوں ملزمان نے مندرجہ بالا سیاسی امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کے لیے مکمل طور پر ریکی کی اور انہیں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے چند افراد کی جانب سے کراچی میں اسلحہ فراہم کردیا گیا تھا جو کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد کیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…