بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی اور ن لیگ درپردہ ملی ہوئی ہیں ، میثاق جمہوریت درحقیقت مک مکا کا حصہ ہے،نیب کے دانت نکال دو اور ناخن اتا ردو، ہمیں قبول نہیں، شاہ محمود قریشی کا انکشاف

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی درپردہ (ن) لیگ سے ملی ہوئی ہے اور میثاق جمہوریت درحقیقت مک مکا کا حصہ ہے ٗکوئی ایسا میثاق جمہوریت جس میں کہا جائے کہ نیب کے دانت نکال دو اور ناخن اتا ردو، ہمیں قبول نہیں ٗپنجاب والے زر داری کی پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں ٗ مسلم لیگ (ن)اور پی ٹی آئی کے درمیان مقابلہ ہوگا ٗ

ہمارے منصوبے خام خیالی نہیں عملی طور پر تبدیلی لائینگے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مقابلہ ہے، پنجاب کے سیاسی میدان میں کوئی اور جماعت نہیں ہے، پنجاب والے زرداری کی پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں اور بلاول بااختیار پیپلزپارٹی کا چیئرمین نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے بی بی شہید کے قریبی ساتھیوں کوچن چن کر پارٹی سے نکالا، پیپلزپارٹی درپردہ (ن) لیگ سے ملی ہوئی ہے اور میثاق جمہوریت درحقیقت مک مکا کا حصہ ہے، تحریک انصاف کو یہ نیا مک مکا قبول نہیں کیونکہ ہمیں ایسا میثاق نہیں چاہیے جو کرپٹ لوگوں کو تحفظ دے، صرف آئین کی حکمرانی کے لیے نئے میثاق پر بات ہوسکتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو بیٹا پکارتے ہوئے کہا کہ بلاول بیٹا میثاق جمہوریت قومی اتفاق رائے سے ہو تو اچھی بات ہے، میثاق جمہوریت سے ملک میں آئین کو تحفظ، قانون کی حکمرانی اور سیاسی استحکام ہو تو اچھی سوچ ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ کوئی ایسا میثاق جموریت جس میں کہا جائے کہ نیب کے دانت نکال دو اور ناخن اتا ردو، ہمیں قبول نہیں، ہماری اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں ایک نیا مک مکا پس پردہ چل رہاہے،

نئی گفتگو میں نیا انتطام اور نیا مک مکا شروع ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی عوام سے دھوکا کررہے ہیں، یہ دونوں جماعتیں ایک طرف میدان میں مقابلہ کررہے ہیں اور درپردہ مذاکرات کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا کی ٹیم کوفارغ کردیا ہے، انہوں نے نوازشریف کے بیانیے کو بھی فارغ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑا منصوبہ لیکر ملتان آرہے ہیں،

وہ 70 سالوں کے مسائل حل کرنے کیلئے آرہے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے وعدے زبانی نہیں ہیں بڑے منصوبے ہمارے منشور کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں سے ملتان اور جنوبی پنجاب میں خوشحالی آئیگی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے منصوبے خام خیالی نہیں عملی طور پر تبدیلی لائینگے۔ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کی جگہ ردی ٹوکری ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

پیپلز پارٹی کی قلعی کھل گئی ہے۔عوام (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کو مسترد کرچکے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی عوام سے دھوکہ کررہے ہیں۔ سندھ میں زرداری کیخلاف ماحول بن گیا ہے۔سندھ تحریک انصاف کیلئے تیار ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دس سال کی حکومت سے عوام بد دل اور غم وغصہ میں ہیں۔

سندھ میں جہاں مناسب امیدوار ہیں وہاں عوام پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں ۔ سندھ میں جہاں مناسب خالص امیدوار نہیں وہاں عوام نہ چاہتے ہوئے بھی پیپلز پارٹی کو ووٹ دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سندھ میں پی ٹی آئی کو پذیرائی ملنی ہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) دو ہی کے گھوڑے دوڑ رہے ہیں ۔ تیسری جماعت خانہ پری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…