جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

’’الیکشن کے حوالے سے اچھی خبریں نہیں آرہیں‘‘ عمران خان میدان میں آگئے، عوام سے بڑی اپیل کر دی

datetime 18  جولائی  2018 |

نتھیاگلی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گلیات میں انڈسٹری نہیں لگ سکتی جو انڈسٹری لگانے کا کہہ رہا ہے وہ جھوٹ بول رہا ہے، یہاں سیروسیاحت کیلئے نئے پوائنٹس لگائیں گے، نوجوانوں کو ٹورازم کی ٹریننگ دیں گے،یہاں ایسی اسکیم شروع کریں گے جس سے لوگ سردیوں میں بھی یہاں آئیں گے ،پیسہ آئے گا تو پانی کا بھی مسئلہ حل ہو جائے گا۔بدھ کو نتھیا گلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جو کہتا ہے کہ وہ گلیات میں انڈسٹری لگا دوں گا وہ جھوٹ بول رہا ہے، یہاں انڈسٹری نہیں لگ سکتی، پاکستان کے ہر علاقے کو اللہ نے خصوصیات سے نوازا ہے، سیاح ہمیشہ گرمیوں میں گلیات کا رخ کرتے ہیں، جو خوبصورتی یہاں ہے وہ کہیں بھی نہیں ہے، ہم ہر سال یہاں سیروسیاحت کے نئے پوائنٹس بنائیں گے، جس سے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج دبئی میں پاکستانی صرف مزدوری کررہے ہیں جبکہ فلپائن اور بھارت کے لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، ہم نوجوانوں کو ٹورازم کی ٹریننگ دیں گے، ہم نے گلیات میں سڑکیں بنائیں جس سے یہاں کا روبار دگنا ہو گیا ہے، ہم یہاں اسکیم شروع کرنے لگے ہیں جس سے لوگ یہاں سردیوں میں بھی آئیں گے، جب اس علاقے میں پیسہ آئے گا تو پانی کا بھی مسئلہ حل ہو جائے گا، کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں پانی کی شدید قلت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں پولیس کو غیر جانبدار کیا، شہباز شریف نے مجھ پر 32جعلی ایف آئی آرز کٹوائیں، نگران حکومت غیر جانبدار ہوتی ہے، امید کرتا ہوں نگران وزیراعلیٰ غیر جانبدار رہیں گے، شہباز شریف کو بھی اڈیالہ جیل جانا ہے، الیکشن کے حوالے سے اچھی خبریں نہیں آرہیں،عوام کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گلیات والے بتائیں کہ کیا آپ کے حالات مری سے بہتر ہیں؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ حالات بہتر ہوئے ہیں تو آپ نے 25جولائی کو الیکشن کیلئے نکلنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…