اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان اور چین کے مابین اشتراک اور تعاون میں پختگی کی جانب بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پارٹی میں خصوصی “پاک-چین تعاون یونٹ” قائم کردیا ،ر مرکزی رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم یونٹ کے سربراہ مقرر ،یونٹ معاشی، تجارتی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں چین سے تعاون کی پختہ راہیں تلاش کرے گا یونٹ کو پاک-چین امور کے ماہرین کی خدمات حاصل رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خصوصی “پاک-چین تعاون یونٹ” قائم کردیا ہے۔
یہ پاکستان اور چین کے مابین اشتراک اور تعاون میں پختگی کی جانب کپتان کا بڑا قد ہے ۔ سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم یونٹ کے سربراہ مقرر یونٹ براہِ راست چیئرمین تحریک انصاف کی نگرانی میں کام کرے گا یونٹ کی تشکیل اور ڈاکٹر شہزاد وسیم کی بطور سربراہ تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نوٹیفکیشن چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے جاری ہوا یونٹ معاشی، تجارتی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں چین سے تعاون کی پختہ راہیں تلاش کرے گا یونٹ کو پاک-چین امور کے ماہرین کی خدمات حاصل رہیں گی ۔