اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کیخلاف لاہورکے حلقہ 135 میں سوئی گیس کرپشن میں ریفرنس تیار کرلیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما برجیس طاہر کیخلاف سوئی گیس میں کرپشن پر ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے اور ریفرنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے
کہ برجیس طاہر نے لاہور کے حلقہ135 میں سوئی گیس میں بدعنوانی کی ہے اور کارروائی کیلئے 20جولائی کو نیب کے سامنے پیش ہوں ۔واضح رہے کہ کشمیر کونسل کے ترقیاتی منصوبوں میں بھی برجیس طاہر پر خورد برد کے الزامات ہیں جبکہ انہوں نے بطور انچارج وزیر کونسل مختلف جگہوں پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے لوگوں کو نوازا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے شہبازشریف اور امیر مقام کو بھی طلب کررکھا ہے۔