واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو 2016 میں امریکی صدارتی انتخابات کے دوران مداخلت کا ذمہ دار قرار دینے میں ناکام ہونے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے روسی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران الفاظ کی غلطی
ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کیمطابق وائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں نہیں ہوگا کے بجائے ہوگا‘ کا لفظ استعمال کیا، اور یہ جملہ اس طرح ہونا چاہیے تھا کہ میں یہ وجہ نہیں دیکھتا کہ اس میں روس ملوث کیوں نہیں ہوگا؟۔