جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’کپتان ‘‘کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا

datetime 18  جولائی  2018 |

اسلام آباد (شوبز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔فلم ’’کپتان‘‘ کی تیاری کئی برسوں سے جاری تھی مگر درمیان میں رک گئی، تاہم اب اس کی پروڈکشن شروع ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس میں اداکار عبدالمنان عمران خان جبکہ سعیدہ امتیاز جمائما خان کا کردار ادا کریں گی۔عبدالمنان نے انکشاف کیا کہ یہ فلم کافی عرصے سے

پائپ لائن میں تھی اور اچھے ڈائریکٹر اور عملے کی منتظر تھی، اب اس فلم کی ہدایات فیصل امان خان دیں گے۔انہوں نے بتایا آخرکار یہ عمل مکمل ہوگیا اور انتظار ختم ہوگیا، نئے لوگ اس فلم کو ایک نئی سطح پر لے جائیں گے، اور میرا نہیں خیال کہ فلم کے حوالے سے بہت تاخیر ہوچکی ہے۔عمران خان کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی شخصیت کی عکاسی آغاز میں میرے لیے آسان نہیں تھی، مگر بتدریج میں کردار میں ڈھل گیا اور یہ ایک زبردست تجربہ ثابت ہوا۔اس کردار کے لیے عبدالمنان نے پی ٹی آئی سربراہ سے بھی ملاقات کی ہم 3 بار عمران خان سے ملیں، ایک بار ان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ میں باضابطہ ملاقات ہوئی، جہاں ہامرا وقت اچھا گزرا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مشکل کردار تھا مگر میں نے اس کے لیے اپنی ہر ممکن بہترین صلاحیت سے کام لیا۔سعیدہ امتیاز کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ جاوید شیخ کی فلم ’’وجود‘‘ میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، مگر’’کپتان‘‘ ان کی پہلی فلم ہے۔یہ فلم عمران خان کی سیاسی تاریخ کو پیش نہیں کرے گی بلکہ ان کی ذاتی زندگی پر توجہ دی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ پاکستان کے مختلف مقامات پر کی گئی بشمول شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کی کچھ لوکیشنز۔اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کی ابھی تصدیق نہیں کی گئی مگر سعیدہ امتیاز نے پیش گوئی کی کہ یہ فلم انتخابات کے بعد رواں سال ہی ریلیز کی جائے گی۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…