ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

شہباز شریف نے 2دن پہلے نواز شریف کا ائیرپورٹ پر استقبال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا ،سعد رفیق کس خلیجی ملک سے رابطے کرتے رہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 18  جولائی  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے 12جولائی سے دو روز پہلے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا ریلی کے ذریعے ائیر پورٹ پر استقبال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف کے استقبال کیلئے جانے والی 12جولائی کو ائیر پورٹ جانے والی ریلی کا پروگرام 2روز قبل منسوخ کردیا تھا اور 12جولائی کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں خواجہ آصف،پرویز رشید ،خواجہ سعد رفیق ،

مشاہد حسین سیداور مشاہد اللہ خان کو بھی فیصلے سے مشاروت آگاہ کردیا تھا جس پر خواجہ آصف ،پرویز رشید اور مشاہد حسین نے فیصلہ ماننے سے انکار کردیا تھا لیکن پارٹی قائد کے اٹل فیصلے کے بعد انہیں مجبوراً سرخم ہونا پڑا لیکن مشاہد اللہ خان نے شہباز شریف کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا اور اپنے چند کارکنوں کے ساتھ قائد کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ پہنچے اور شہباز شریف متعدد رہنماؤں کے ہمراہ ائیر پورٹ سے 5کلو میٹر دور جوڑے پل پر ہزاروں کارکنوں کے ساتھ کھڑے رہے اس کے علاوہ انہیں آئی جی پنجاب کلیم امام نے بھی شہباز شریف کو ائیر پورٹ پہنچنے کی صورت میں سنگین خطرات سے آگاہ کردیا تھا اور ریلی کے دوران شہباز شریف اور آئی پنجاب کا ٹیلی فونک رابطہ بھی مسلسل برقرا رہا واضح رہے کہ شہباز شریف کی جانب سے جب پارٹی سینئر رہنماؤں کو نواز شریف کا استقبال نہ کرنے کی نوید سنائی گئی تو خواجہ سعد رفیق نے قطر میں بھی رابطہ کیا کے پارٹی کی جانب سے ایسا پروگرام بنایا جارہا ہے کہ جس پر شہباز شریف کافی ناراض ہوئے اور سعد رفیق سے کہا کہ پارٹی قائد ہونے کے باوجود قطر سے کیوں رابطے کیے گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…