ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی میں قربتیں بڑھنے لگیں، نیا سیاسی پلان بنانے کی تیاریاں شروع،کپتان کا وزیراعظم بننے کا خواب پھر چکنا چور ہوگیا

datetime 18  جولائی  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی میں قربتیں بڑھنے لگیں، ’’نیا گیم پلان‘‘ کی تیاری شروع کردی گئی، ن لیگ کسی بھی صورت میں انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، سیاسی حریفوں کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔ عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی اتحاد کر سکتی ہے۔ اس وقت ن لیگ سیاسی میدان میں پاکستان تحریک انصاف سے مقابلہ ہے پیپلزپارٹی سندھ کی حد تک محدود ہے

وہاں سے وہ قابل ذکر نشستیں نکال سکتی ہے۔ پنجاب میں اب بھی ن لیگ مقبول ہے۔ تحریک انصاف انتخابی میدان میں سادہ اکثریت حاصل نہیں کرے گی ۔ وزیراعظم ن لیگ یا پیپلزپارٹی کا ہوسکتا ہے ‘ لیگی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے درمیان رابطوں کی ابتداء ہوئی ہے آگے چل کر سب چیزیں کھل کر سامنے آجائیں گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جو قوتیں چاہتی تھی کہ نواز لیگ انتخابات سے بائیکاٹ کردے انہیں مایوسی ہوئی ہے وہ اب نیا سیاسی گیم پلان بنا رہے ہیں۔ نواز شریف کی گرفتاری سے ن لیگ کو فائدہ ہوا ہے اور عوام جان چکی ہے کہ احتساب یکطرفہ ہورہا ہے نواز شریف کو سیاسی نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ 25 جولائی کے بعد نواز لیگ اور پیپلزپارٹی اتنی نشستیں حاصل کرلے گی کہ وہ مل کر پاکستان تحریک انصاف کا راستہ روک سکتی ہیں۔ ایسا کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مجبوری ہے کہ وہ مل کر عمران خان کا راستہ روکیں۔ پیلزپارٹی اور ن لیگ ایسا اس لئے کررہی ہیں ہیں کہ دونوں کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔ سیاست میں کوئی چند حرف آخر نہیں ہوتے حالات اور واقعات کو دیکھ کر چالیں چلی جاتی ہیں۔ دیکھنا ہے کہ کیا ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنی ان چالوں میں کامیاب ہوں گی اور سونامی کے آگے بند باندھ سکیں گی یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…